ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز، پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود

image

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں پاکستان سمیت 80 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت متعدد ادارے کر رہے ہیں۔

نمائش میں پاکستان کے جدید دفاعی ساز وسامان اور میزائل سسٹمز پیش کیے گئے ہیں، جن میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے والا فتح-2 میزائل بھی شامل ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شریک ہوئے، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US