پتنگ بازی جان لے گئی، صحافی زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق

image

لاہور میں بسنت کے موقع پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں معروف صحافی زین ملک پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ راوی کے رہائشی صحافی زین ملک بسنت کے تیسرے روز پتنگ اڑا رہے تھے کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث چھت سے نیچے گر گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زین ملک کے سر اور جسم کی ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

زین ملک مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہ چکے تھے اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر بھی تھے۔ اہلخانہ کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی تھا تاہم ان کی اچانک وفات نے صحافتی حلقوں سمیت دوست احباب کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US