کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے کیونکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مغربی سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا، جس کے اثرات کراچی میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ شہر قائد میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، جس کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہو جائے گا۔