بھارت میں ایک نوجوان لڑکے کے منہ میں موبائل فون کی بیٹری پھٹنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا جو سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریکارڈ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا ایک موبائل فون شاپ کے کاؤنٹر کے پاس کھڑا ہے اور بیٹری کو دانتوں سے چباتا ہے، جس سے فوری کیمائی عمل (تھرمل رن وے) شروع ہو گیا۔ بیٹری سے زوردار دھماکے کے ساتھ آگ اور چنگاریاں نکلیں، جس کے نتیجے میں لڑکا زخمی ہو گیا۔ دکان کا عملہ فوراً مدد کے لیے دوڑا اور لڑکے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لیتھیم آئن بیٹریاں جدید الیکٹرانکس میں عام ہیں، مگر اگر انہیں دبایا جائے، سوراخ کیا جائے یا چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے ایسے حادثات سے بچنے کے لیے حتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا ہے کہ بیٹری کو کبھی بھی کاٹیں، موڑیں یا سوراخ نہ کریں اور ٹھنڈی ،خشک جگہ پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، پھولی ہوئی، رس نکالنے والی یا خراب بیٹری کا استعمال فوراً بند کریں اور استعمال شدہ بیٹری کو ری سائیکلنگ سینٹرز یا مخصوص کلیکشن سینٹرز پر جمع کروائیں۔