سعودی عرب سے 11 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر

image

سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہفتے میں 11 ہزار 656 غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 جنوری سے 4 فروری 2026 کے دوران مجموعی طور پر 20 ہزار 237 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں 12 ہزار 687 اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ 4 ہزار 318 افراد غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ 3 ہزار 232 خلاف ورزیاں لیبر قوانین سے متعلق تھیں، جس پر متعلقہ حکام نے قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں غیرقانونی قیام اور کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US