پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، جنید اکبر کی آڈیو لیک

image

پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کی ایک مبینہ آڈیو لیک منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں وہ اپنی ہی جماعت کی پارلیمانی پارٹی اور چیف وہپ عامر ڈوگر پر سخت تنقید کرتے سنے جا سکتے ہیں۔

لیک آڈیو میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی انہیں قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ وہ نہ تو چیف وہپ کو مانتے ہیں اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی کو تسلیم کرتے ہیں۔

آڈیو میں جنید اکبر نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ آزاد نشست کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے جس سے پارٹی قیادت کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اندر اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں، پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال اس آڈیو کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US