سوات کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کالام ویلی، مہوڈنڈ اور پالوہ گاہ میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ اور دیگر بلند مقامات پر بھی برف پڑی۔ ملم جبہ میں تقریباً تین انچ جبکہ کالام بازار میں دو انچ برف جمع ہوئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سرما کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے سوات کے تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔