طلال چوہدری کا دورہ سعودی عرب، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے ریاض میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سعودی قیادت کو رمضان کی مبارکباد بھی پہنچائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US