خواب نے بدل دی قسمت، امریکی خاتون نے 13 ہزار ڈالر جیت لیے

image

امریکا میں ایک خاتون نے خواب کی بنیاد پر لاٹری کھیل کر ہزاروں ڈالر جیت لیے۔

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر کنگسٹری سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سے متعلق ایک خواب دیکھا جس کے بعد انہوں نے والدہ کے موبائل فون نمبر کے ہندسے لاٹری میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے بتایا کہ خواب سے بیدار ہوتے ہی انہوں نے ’’پک 4‘‘ لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا اور دکان جا کر اسی نمبر سیٹ کے حامل پانچ ٹکٹ خریدے۔ حیران کن طور پر ہر ٹکٹ سے انہیں 2600 ڈالر کا انعام ملا یوں مجموعی طور پر انہوں نے 13 ہزار ڈالر جیت لیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US