دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد حملے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہیں نہ کہیں سیکیورٹی بریچ ہوتی ہے، ہمیں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیےحکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا ہماری فوج، پولیس اور عوام دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں، ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔