کینیڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، 27 زخمی

image

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسکول کے احاطے میں پیش آیا، جہاں پولیس کو موقع سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید 2 افراد ایک قریبی گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہے۔

واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 27 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی جس نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US