بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منظور کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ این اے-256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی تھے۔
اس اقدام کے بعد این اے-256 خضدار کی نشست خالی ہو گئی ہے اور متوقع ہے کہ جلد ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔