اونٹوں کا مقابلہ حسن: بوٹوکس کروانے پر 20 اونٹ مقابلے سے باہر

image

خوبصورتی صرف انسانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ جانور بھی اب مصنوعی پروسیجرز کے ذریعے پرکشش بنائے جا رہے ہیں مگر اس کا خمیازہ کچھ اونٹوں نے عمان میں حال ہی میں ہونے والے مقابلہ حسن میں بھگتا۔

خلیجی ممالک میں اونٹ شان و شوکت اور خوبصورتی کے علامت سمجھے جاتے ہیں اور یہاں باقاعدہ اونٹوں کے مقابلہ حسن منعقد کیے جاتے ہیں۔ تاہم عمان میں منعقدہ حالیہ مقابلے میں درجنوں اونٹ اس لیے باہر کر دیے گئے کیونکہ ان کے مالکان نے انہیں خوبصورت بنانے کے لیے بوٹوکس انجکشنز اور دیگر مصنوعی پروسیجرز کروائے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق سالانہ مقابلہ حسن میں 20 اونٹ اسی وجہ سے حصہ لینے سے روک دیے گئے۔ یہ پابندی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اونٹوں کی اصل خوبصورتی اور قدرتی حسن کو ترجیح دی جاتی ہے اور مصنوعی طریقے استعمال کرنا مقابلے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی اونٹوں کے مقابلہ حسن میں مصنوعی پروسیجرز کرانے والے متعدد اونٹوں کو نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US