وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فیری سروس کے آغاز اور براہِ راست شپنگ لائن کے قیام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ براہِ راست شپنگ لائن سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بحری روابط کے فروغ سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔
دونوں فریقین نے تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے اور تاریخی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا۔