قومی اسمبلی: مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق قرارداد منظور

image

قومی اسمبلی نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں اور ان تمام شہداکو زبردست خراج عقیدت اور تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اور قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ ایوان افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملکی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے کاوشوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US