پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی گفتگو، خطے میں ڈائیلاگ اور سفارتکاری پر زور

image

وزارتِ خارجہ دفتر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی۔

ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ڈائیلاگ اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US