وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کا نشانہ بننے والی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ واقعہ بدترین بربریت کی مثال ہے اور اس کی سازش تفریق پیدا کرنے کی تھی، جو ناکام ہوگئی۔
وزیر اعظم نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ شدید زخمیوں کے لیے 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔
شہباز شریف خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور ان کی بہادری کی تعریف کی۔