شہید کی یادگار چیزیں وصول کرتے والد کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

image

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف جاری فوجی آپریشنز کے دوران فوجی جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کارروائیوں میں کئی افسران اور سپاہی شہید ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں اسلام آباد میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک نوجوان پاکستان آرمی کے سپاہی شہید ہو گئے۔ اس کے بعد شہید کے والد کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کی چیزیں وصول کرتے ہوئے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کے افسران نے شہید کے والد کو سلامی دی اور شہید کی یونیفارم پیش کی۔ جیسے ہی والد نے اپنے بیٹے کی یونیفارم دیکھی بے ہوش ہو گئے۔ اس منظر نے ناظرین کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس نوجوان کی قربانی پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ہمت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے شہداء کے لیے قرآن کی آیات اور دعائیں بھی شیئر کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US