قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

image

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس کا آغاز صبح 11 بج کر 9 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی رکن اسمبلی محمد اقبال خان آفریدی نے کورم کی کمی کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کرانے کا حکم دیا۔

گنتی مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے قرار دیا کہ ایوان میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں، لہٰذا اجلاس کو کورم پورا ہونے تک کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US