وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانیہ بے بنیاد قرار دے دیا

image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علیمہ خانہ اور عمران خان کے دیگر فیملی ممبرز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں مبینہ سختیوں اور نامناسب حالات کے حوالے سے پھیلایا جانے والا بیانیہ مکمل طور پر جعلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ کے معمولات اور ڈائیٹ پلان کی رپورٹ میں رہن سہن اور کھانے پینے کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہیں، جس نے تمام ابہام ختم کردیے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے یہ بھی واضح کیا کہ بانی چیئرمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور انہیں کسی عام قیدی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مراعات حاصل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US