کراچی میں ایشیا پیسفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 کا آغاز

image

ایشیا پیسفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم (APSSF) 2026 آج کراچی کے ہوٹل میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔

تین روزہ فورم میں 41 ممالک سے تقریباً 600 ماہرین، پریکٹیشنرز، ترقیاتی شراکت دار اور سماجی فعالین شریک ہیں، جبکہ ملکی سطح پر سینئر سرکاری اہلکار، سیکریٹریز اور ہاؤسنگ، شیلٹر، سیٹلمنٹس اور ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے شعبہ جات کے سربراہ بھی موجود ہیں۔ فورم کا موضوع ہے: ”اسکیلنگ انکلوسیو، کلائمیٹ ریزیلینٹ ہومز اینڈ کمیونٹیز ان اے نیکسس ڈرائیون نیو ہیومینیٹیرین ورلڈ“۔

افتتاحی تقریب کی صدارت معزز مہمان آصفہ بھٹو زرداری نے کی، جنہوں نے کلیدی تقریر کی، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ افتتاحی کلمات میں چیف سیکریٹری سندھ، سید آصف حیدر شاہ، نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور فورم کے مقصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر عالمی شراکت دار ادارے جیسے ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک، یورپی یونین، یونیسف، ہیبیٹٹ فار ہیومینیٹی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور کیتھولک ریلیف سروسز نے بھی اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

سی پی ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو خالد محمود شیخ نے 2022 کے طوفانی سیلاب کے بعد ابھرنے والی سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (SPHF) کی کامیاب کہانی بیان کی، جس کے تحت 2.1 ملین کلائمیٹ ریزیلینٹ گھر متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا، ”ہر گھر کی ایک کہانی ہے، اور یہ پروگرام ثابت کرتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بحالی، جدت اور سماجی تبدیلی ایک ساتھ ممکن ہے۔“

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فورم کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن منصوبہ کر رہا ہے، بلکہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ اور کلائمیٹ ریزیلینٹ گھر فراہم کرنے میں عالمی معیار قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہم نے ایسے ماڈل قائم کیے ہیں جو سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں، خاص طور پر خواتین، کو فیصلہ سازی میں مرکز میں رکھتے ہیں، تاکہ صرف گھر نہیں بلکہ وقار، استحکام اور سماجی تبدیلی بھی ملے۔

معزز مہمان آصفہ بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا، رہائش صرف چھت نہیں، بلکہ صحت، تعلیم، حفاظت اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ جب خواتین کے پاس محفوظ گھر اور مالی وسائل ہوں، تو اس کے فوائد پورے خاندان اور کمیونٹی تک پھیلتے ہیں۔ SPHF پروگرام نے یہ ثابت کیا کہ بڑے پیمانے پر بحالی نہ صرف ڈھانچے، بلکہ زندگیوں اور مستقبل کو بھی بحال کرتی ہے۔

آئندہ دو دنوں میں فورم کے دوران 26 سیشنز میں تقریباً 115 مقررین شرکت کریں گے، اور 14 فروری کو شرکاء کو سندھ کے مختلف علاقوں میں کلائمیٹ ریزیلینٹ شیلٹر پروجیکٹس کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ فورم حکومت سندھ کی میزبانی میں اور سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (SPHF) کی عملی قیادت میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US