صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، سیاسی، معاشی و سیکیورٹی امور پر مشاورت

image

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قومی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غزہ سے متعلق اجلاس میں اپنی شرکت اور حکومتی مؤقف پر بھی اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے آئندہ انتخاب اور امیدوار کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US