سابق رکن پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے

image

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ لاہور پر ادا کی جائے گی۔

زعیم قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US