ایئرلائنز کی غلطی، مسافر نکاراگوا کے بجائے ٹوکیو پہنچ گیا

image

امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک مسافر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں حادثاتی طور پر غلط طیارے میں سوار ہو گیا اور نکاراگوا کے بجائے جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق مسافر لاس اینجلس سے نکاراگوا کے شہر ماناگوا جا رہا تھا لیکن پرواز کے دوران اسے احساس ہوا کہ وہ غلط جہاز میں ہے۔ اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے پوچھا کہ ہیوسٹن کا سفر تین گھنٹے کے بجائے چھ گھنٹے کیوں لے رہا ہے جس پر غلطی سامنے آئی۔

ترجمان یونائیٹڈ ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ انتظامیہ سے فالو اپ کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا پتا چل سکے۔ ایئرلائن نے مسافر سے معذرت کی اور معاوضے کے طور پر پہلے 300 ڈالر کا سفری کریڈٹ دیا، بعد میں یہ رقم بڑھا کر ایک ہزار ڈالر کر دی گئی۔

مسافر ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر اترا اور دو راتیں ہوٹل میں گزاریں جبکہ ایئرلائن نے اس کا سفری پروگرام دوبارہ ترتیب دیا۔ ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ گیٹ پر نشانات اور بورڈنگ کے اعلانات پر دھیان دیں تاکہ غلط جہاز میں سوار ہونے سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US