پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان 29 ستمبر 2026 کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ میں پاور ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس نےحملوں کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات قرار دے کر ان کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا۔
- روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ روس کسی پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن اگر نیٹو کی جانب سے 'جارحیت' کی گئی تو روس جواب دے گا اور اپنے پاس موجود تمام ہتھیار استعمال کرے گا۔
- پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستان مخالف عناصر کو پناہ دے رہے ہیں۔
- متحدہ عرب امارات نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 کے دوران پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پرواز راستہ تبدیل کرنے کے بعد سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر اتاری گئی تھی۔
- کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایک ایسے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت اب 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی نہیں ہو سکے گی۔ یاد رہے کہ امریکہ کی 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی کی کسی نہ کسی شکل قانونی اجازت ہے۔
پاکستان کی مدینہ میں شہری بجلی کی تنصیب کو نشانہ بنانے کی ’شدید مذمت‘ اور حملوں کے غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ