محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ابتدائی بیس روزوں میں موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان کے آغاز پر مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ ابتدائی بیس روزوں میں درجہ حرارت تقریباً 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔
انجم نذیر نے مزید کہا کہ رمضان کے آخری ایام میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔