محسن نقوی کا اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں پر تفصیلی جائزہ لیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا اور طویل عرصے تک تعطل کا شکار رہا، تاہم اب فیز ون کا 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ آئندہ دو ماہ میں فنکشنل ہونے کی توقع ہے۔ جیل میں دو حفاظتی دیواریں، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور مرکزی کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے جیل کی بیرکس اور تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھنے اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیں گی اور جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے تربیت کا معیار بھی بہتر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US