خضدار اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

image

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں صبح 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے آئے۔ جھٹکے سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، گندواہ، جھل مگسی، دادو اور میہڑ سمیت سبی، کچھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US