ناکام سفارت کاری: بیرون ملک بھارتی طلبا کی تعداد میں 31 فیصد کمی

image

بھارتی حکومت کی مبینہ ناکام سفارت کاری اور متنازع تعلیمی پالیسیوں کے باعث بیرون ملک جانے والے بھارتی طلبا کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برس میں بیرون ملک تعلیم کے لیے جانے والے بھارتی طلبا کی تعداد میں 31 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تین سال کے دوران یہ تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے کم ہو کر 6 لاکھ 26 ہزار رہ گئی ہے۔

بھارتی وزیرِ تعلیم سکانتام مجمدار نے یہ اعداد و شمار پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں پیش کیے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی پالیسیوں، سفارتی محاذ پر کشیدگی اور بعض ممالک میں بھارتی شہریوں سے متعلق خدشات کے باعث ویزا قوانین سخت کیے جا رہے ہیں، جس سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر امریکا کے ایچ ون ویزا پروگرام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے بھارتی نوجوان بھی حالیہ پابندیوں اور سخت پالیسیوں کے باعث غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، جس نے بیرون ملک تعلیم اور روزگار کے مواقع مزید محدود کر دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US