امریکا انسدادِ دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کے کردار کا معترف

image

اسسٹنٹ سیکریٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیئن افیئرز ایس پال کپور نے پاکستان کو خطے میں ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی اور باہمی تجارت کے فروغ میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے، جبکہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں، جس سے خطے میں استحکام کو تقویت ملے گی۔

معاون امریکی وزیر خارجہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پاکستان کو داخلی اور سرحد پار سیکیورٹی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، جو علاقائی امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم امریکی ریاستی عہدیدار بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US