کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
این اے 256 خضدار کی نشست محمد اختر مینگل کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔
این اے 256 خضدار میں پولنگ 5 اپریل 2026 بروز اتوار ہوگی، کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 4 مارچ جبکہ امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 17 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
این اے 256 خضدار کیلیے ڈی آر او، آر او اور اے آر اوز تعینات کردیے گئے ہیں۔