نائب وزیراعظم کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

image

محمد اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ کو حالیہ کابینہ رد وبدل کے بعد اپنے عہدے پر برقرار رہنے پر مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US