بلوچستان کے ضلع واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

image

بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز واشک سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ جھٹکے آئے، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US