پہلی سالگرہ پر پلاٹ، لاکھوں نقد اور سونے کے زیورات: بچے کی دولت کی کہانی وائرل

image

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے کی پہلی سالگرہ پر ایسے تحائف ملے کہ وہ لمحے بھر میں لکھپتی بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو پہلی سالگرہ پر ہائی وے پر واقع پلاٹ، 11 لاکھ روپے نقد، اور سونے و چاندی کے قیمتی تحائف دیے گئے۔

بچے کی سالگرہ کی خوشیوں میں والدہ بھی شامل رہی، جنہیں 35 گرام سونے کا ہار اور دیگر زیورات پیش کیے گئے۔ علاوہ ازیں، بچے کے اہلِ خانہ نے رشتے داروں میں 101 ساڑھیاں اور 101 ملبوسات تقسیم کیے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے، جس میں تحائف کا یہ ذخیرہ عام سالگرہ کی تقریبات کے تصور کو نئی تعریف دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US