وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی ممکنہ موجودگی سے متعلق خدشات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے جامع حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔