ایران پر حملے سے پیچھے ہٹنا تاریخی غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر لنزے گراہم

image

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران پر حملے سے پیچھے ہٹنا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، اور یہ افغانستان سے ہنگامی انخلاء سے بھی بڑا بلنڈر ثابت ہوگا۔

گراہم نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات ممکن نہیں، اور ایرانی حکام سے مدد کا وعدہ کرنے کے بعد کچھ نہ کرنا ناقابل قبول ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات اور وعدوں کی پاسداری کریں گے اور ایران کے خلاف کوئی بڑا اقدام اٹھائیں گے۔

کانفرنس کے دوران، ایران کی حکومت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ بھی کیا، جس میں ایران کے سابق ولی عہد رضا شاہ نے مظاہرین سے خطاب کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US