اسٹیٹ بینک نے ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت کی تفصیلات جاری کر دیں

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں موجود سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک کے پاس 64.76 ٹن سونا موجود ہے۔ جنوری 2026 کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے ذخائر کی مجموعی مالیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر کی مقدار 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا تقریباً 55 لاکھ 52 ہزار تولے بنتی ہے جو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا اہم حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US