بھارت نے اپنے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فرانس سے مزید 31 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام پہلے سے جاری پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں مجموعی طور پر 114 طیارے شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ طیاروں کے فریم کی مقامی سطح پر تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ فرانس جدید ہتھیاروں اور بعض پرزہ جات کی تیاری کے حقوق بھی فراہم کرے گا۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو بھارت کے زیرِ آرڈر رافیل طیاروں کی مجموعی تعداد 145 ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ بھارت نے 2016 میں 36 رافیل طیارے خریدنے کے لیے 7.87 ارب یورو کا معاہدہ کیا تھا جس کی تمام تر فراہمی مکمل ہو چکی ہے اور 2025 میں بھارتی بحریہ کے لیے مزید 26 رافیل ایم طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔