عمران کی ایک آنکھ عینک کے ساتھ 70 فیصد درست، دوسری 6/6 ہے، وفاقی وزیر قانون

image

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج پر میڈیکل ٹیم نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بانی کی ایک آنکھ عینک کے ساتھ 70 فیصد درست ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرے اور وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US