وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچے جہاں انہیں فیڈرل چانسلری میں خوش آمدید کہا گیا۔
فیڈرل چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آسٹریائی چانسلر نے وزیراعظم سے اپنے وفد کا تعارف کروایا جبکہ وفاقی وزراء بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (آج ) پیر کو ویانا میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیرِ اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسچین سٹاکر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ کے موضوع پر خصوصی تقریب میں شرکت و خطاب کریں گے۔