ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘ مشقوں کا آغاز کردیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگی مشقوں کے بنیادی مقاصد میں پاسداران انقلاب بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سیکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں جوابی فوجی کارروائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا اور خلیج و بحیرۂ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کا مؤثر استعمال شامل ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارہ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US