بنگلادیش کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا۔ 12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی جبکہ جماعت اسلامی اور اتحادی جماعتوں نے 77 نشستیں حاصل کیں۔
نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے آج چیف الیکشن کمشنر، بنگلادیش نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش کے اگلے متوقع وزیراعظم طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی شامل تھے۔
پاکستانی وفد بھی اس موقع پر موجود ہے جس کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کر رہے ہیں۔ وہ متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔