کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ماہ رمضان کے لیے شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں تاکہ شہری مناسب نرخوں پر افطار اور سحری کی ضروریات پوری کر سکیں۔
اعلامیے کے مطابق رمضان میں آلو اور قیمے کا سموسہ 40 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ایک کلو پکوڑے کی قیمت 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 100 گرام چپاتی 14 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان 27 روپے میں فروخت کی جائے گی۔بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی قیمت فی کلو 1300 روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت فی کلو 1600 روپے رکھی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ڈی سیز کراچی میں 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنایا جائے گا تاکہ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے سرکاری حکام کو ہدایت کی کہ رمضان کے دوران قیمتوں اور معیار پر سختی سے نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو مناسب اور معیاری اشیاء دستیاب ہوں۔