کراچی: سائٹ ایریا کے ویئر ہاؤس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

image

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ولیکا اسپتال کے قریب واقع ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق 12 فائر ٹینڈر اور دو باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو 1122 سمیت کےایم سی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنےکی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US