چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیان سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور متنازع بیانات سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی میں کوئی "فارورڈ بلاک" موجود نہیں، سب لوگ متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر بھرپور کوششیں جاری ہیں اور جن لوگوں نے اس سلسلے میں مدد کی، ان کے مشکور ہیں۔