رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، کیا پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا؟

image

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحراوقیانوس، بحرالکاہل اور بحرِ ہند کے بعض علاقوں میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جائے گا جبکہ ’’رنگ آف فائر‘‘ کا منظر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

اعلامیے کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا۔ گرہن کا اختتام شام 7 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں برس مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US