جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی بات چیت عمانی سفارتخانے میں ہوئی، جہاں عمان نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران کا مؤقف مذاکرات میں مثبت اور سنجیدہ رہا، تاہم نتائج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جنگ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی مشقیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔