دبئی: رمضان میں قیمتوں کے ردوبدل پر ایک لاکھ درہم جرمانے کا اعلان

image

دبئی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

کنزیومر پروٹیکشن حکام نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں ناجائز رد و بدل پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

حکام کے مطابق چاول، دودھ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں رد وبدل نہیں ہوسکتا۔

حکام نے تاجروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US