رمضان المبارک کے آغاز کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا تاکہ نئے چاند کی رویت کا حتمی اعلان کیا جا سکے۔
اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جس کے بعد چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آذاد حتمی اعلان کریں گے جس کے بعد ملک بھر میں رمضان کا آغاز متعین ہوگا۔
سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں آج ہی پہلا روزہ ہوگا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی اور ہزاروں زائرین و نمازیوں نے روح پرور اجتماع میں شرکت کی۔