کراچی میں رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

image

رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ،پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے رمضان کی خریداری کو شہریوں کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔

100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ خربوزہ اور تربوز 200 روپے فی کلو پہنچ گئے ہیں، امرود 250 روپے، چیکو 200 روپے سے زائد، گولڈن سیب 300 اور ایرانی سیب 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح پپیتا 300 روپے فی کلو، کیوئ 600 روپے، اسٹرابیری 250 روپے فی کلو، کینو 300 روپے درجن، اور موسمی 200 روپے درجن فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے افراد رمضان میں پھل کھانے کے قابل نہیں رہتے اور اکثر کے پاس پھلوں کا بائیکاٹ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا۔

پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ گاہک اور انتظامیہ کا زیادہ دباؤ چھوٹے ٹھیلے والوں پر ہوتا ہے جبکہ سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمت پر کوئی نگرانی نہیں جو مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔یہ صورتحال رمضان کی آمد سے پہلے عوام کی جیب پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے اور شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US